مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے بگلیہار ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب میں 30 ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 20 ہزار کیوسک رہ گئی۔ ٰمئی 2017 میں اسی عرصے کے دوران دریائے چناب میں پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک سے زیادہ تھی۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان مسلسل نئے سے نئے ڈیمز بنا کر پاکستان کا پانی روکنے میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چند روز قبل ہی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشن گنگا ڈیم کا افتتاح بھی کیا ہے۔
ہندوستان نے بگلیہار ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب میں 30 ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا ہے۔
News ID 1880990
آپ کا تبصرہ